خانقاہ رحمانیہ مالیگاﺅں میں اعتکاف

اعتکاف ایک عظیم عبادت ہے ،اس کا اجربہت بڑا ہے خصوصاً رمضان المبارک کے آخری دس دنوں کااعتکاف تو مسنون ہے اور بڑی خیر وبرکت کا حامل بھی ۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے : کوئی شخص ایک دن کا بھی اعتکاف اللہ کی رضا کے واسطے کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اور جہنم کے درمیان تین خندقیں آڑ فرمادیتے ہیں، ان میں سے ہر ایک خندق کی مسافت (چوڑائی) آسمان و زمین کی درمیانی مسافت سے زیادہ ہے ۔(المعجم الاوسط)
    اسی طرح اللہ کے رسول ﷺ  کا فرمان مبارک ہے جو شخص عشرہ رمضان (رمضان کے آخری دس دنوں)کا اعتکاف کرے گا اس کو دو حج اور دو عمرے کا ثواب ملے گا۔    (شعب الایمان،بیہقی)
    اعتکاف کے بارے میں خود نبی پاک ﷺ کا معمول بخاری شریف میں ذکر کیا گیاہے کہ حضور ﷺ رمضان کے آخرے عشرے کے اعتکاف کا اہتمام اپنی وفات تک فرماتے رہے ۔اسی مناسبت سے آپ تک یہ خوشخبری پہنچاتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی خانقاہ رحمانیہ(مسجدھدایت الاسلام٬بسمﷲباغ٬مالیگاؤں) میں رمضان المبارک کے آخری عشرے(دس دن) کا مسنون اعتکاف ہوگا، جس میں دینی و اصلاحی عنوانات پر روزانہ حضرت مولانا مـحـمّـد عـمــرین محفوظ رحـمـانی صاحب (سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ)کا خطاب ہوگا٬ اور دینی احکام و مسائل سمجھائے جائیں گے،نماز کا عملی طریقہ ،قرآن مجید کی صحیح تلاوت،دینی تربیت اور دوسری عبادات کے سلسلے میں معلومات فراہم کی جائیں گی انشاء اللہ۔
لہٰذا جو احباب اعتکاف کرنا چاہتے ہوں وہ درج ذیل نمبرات پر رابطہ قائم فرمائیں۔
یا واٹس ایپ پر میسج کریی
  
    مولانا عارف رحمانی 9673298937
 
  مولانا واصف رحمانی
9175829183
متوسلین خانقاہ رحمانیہ،ضلع جالنہ واطراف۔