سادیہ انمشیک نے NEET میں 507 نمبر حاصل کیے
محنت، حوصلے اور لگن کی زندہ مثال
جالنہ: “اتنی خاموشی سے محنت کرو کہ کامیابی شور مچا دے” — اس قول کو سچ کر دکھایا ہے جالنہ کے گاندھی نگر کی ہونہار طالبہ سادیہ انمشیک سلیم نے۔
NEET 2025 کے امتحان میں سادیہ نے 720 میں سے 507 نمبر حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے شہر کا نام روشن کر دیا۔
یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ سچی لگن، محنت اور خود اعتمادی سے کوئی بھی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔
سادیہ کا یہ سفر مشکلات سے بھرا رہا۔ ان کے والد سلیم صاحب، جو پیشے سے فیبریکیشن کا کام کرتے ہیں، نے محدود وسائل کے باوجود اپنی بیٹی کے خوابوں کو پر دیے۔
گاندھی نگر میں اعزاز تقریب
سادیہ کے اعزاز میں گاندھی نگر میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں کئی ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی اور سادیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
امجد خان اکبر خان، شاکر خان، شبیر بلڈر، سکندر خان، اسلم مدنی، نواز خان، وسیم خان
امجد خان نے کہا:
“سادیہ جیسی باصلاحیت لڑکیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔”
ڈاکٹر بننے کا خواب
سادیہ کا خواب ہے کہ وہ ایک ڈاکٹر بن کر معاشرے کی خدمت کریں اور ضرورتمندوں کے علاج میں مدد کریں۔
سادیہ کی یہ کامیابی اُن تمام نوجوانوں کے لیے پیغام ہے جو محدود وسائل کے باوجود اپنے حوصلے اور جنون سے بڑے خوابوں کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں۔

Discover more from Nayi Soch News-e-Hub
Subscribe to get the latest posts sent to your email.


























































Leave a Reply