Advertisement

سی بی آئی کا ’آپریشن چکر‘: سائبر فراڈ کے خلاف ملک گیر کارروائی، کلیان سے اہم ملزم گرفتار

n6683993661749889849451f4c641dfa48f40a4b1792bc57ae41a96368451c8405a2ae12a737f002f01b983-1
سی بی آئی کا ‘آپریشن چکر’: سائبر فراڈ پر بڑی کارروائی

سی بی آئی کا ‘آپریشن چکر’: سائبر فراڈ پر بڑی کارروائی، کلیان سے ایک گرفتار

CBI Cyber Raid

نئی دہلی/کلیان: ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر مالیاتی فراڈ کو روکنے کے لیے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) نے گزشتہ دو سالوں سے ’آپریشن چکر‘ کے تحت مہم چلائی ہوئی ہے۔ حالیہ کارروائی میں سی بی آئی نے دہلی، حصار، لکھنؤ، ممبئی، پونے اور ناسک سمیت ملک بھر میں 10 مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے۔

اس دوران کلیان کے رہائشی پراتیک تنپورے نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ سائبر دھوکہ دہی کے معاملات میں سرگرم تھا۔ سی بی آئی کے مطابق، ملزم جعلی دستاویزات کے ذریعے غیر قانونی سم کارڈ اور بینک اکاؤنٹس بنا کر مجرموں کو فراہم کرتا تھا جن کے ذریعے دھوکہ دہی کی رقم منتقل کی جاتی تھی۔

چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں اہم ڈیجیٹل اور کاغذی ثبوت ضبط کیے گئے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ ملزمان نے جعلی موبائل ایپس اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے مشہور کمپنیوں کے حصص سستے داموں میں دینے کا جھانسہ دے کر عوام کو سرمایہ کاری پر آمادہ کیا، اور بعد میں ان سے فراڈ کیا۔

بہت سے شہریوں نے اپنی محنت کی کمائی ان پر بھروسہ کر کے لگا دی، مگر ملزمان نے ان کی رقم کا غلط استعمال کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سب ایک منظم اور تجربہ کار گروہ کی کارستانی ہے۔

سی بی آئی کا کہنا ہے کہ ’آپریشن چکر‘ کے تحت صرف ملزمان پر ہی نہیں بلکہ ان کے سہولت کار نیٹورکس کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تفتیش کے دوران پیچیدہ مالی لین دین اور دھوکہ دہی کے دیگر پہلوؤں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ادارہ مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور جلد ہی مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

n6683993661749889849451f4c641dfa48f40a4b1792bc57ae41a96368451c8405a2ae12a737f002f01b983

Discover more from Nayi Soch News-e-Hub

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

author avatar
Imran Siddiqui
Translate »