ممبئی میں 1500ویں جشنِ ولادتِ نبی ﷺ کے تاریخی بیداری اجلاس کا انعقاد
ممبئی، 27 جون 2025 – خصوصی نامہ نگار
ممبئی کے سلور جوبلی اسٹیٹ میں واقع ہانڈی والا مسجد میں ماہِ محرم کی پہلی تاریخ کے موقع پر ایک اہم بیداری اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجلاس کا مقصد سرکارِ دو عالم ﷺ کی 1500ویں جشنِ ولادت کو شایانِ شان، پرامن اور اصلاحی انداز میں منانے کے لیے شعور بیدار کرنا تھا۔
یہ اجلاس جمعہ کی نماز کے بعد منعقد ہوا، جس کی صدارت مشہور مذہبی و سماجی رہنما حاجی محمد سعید نوری صاحب نے فرمائی۔ اس موقع پر ممتاز عالمِ دین مولانا اعجاز احمد کشمیری نے اپنے خصوصی خطاب میں سیرتِ نبوی ﷺ اور امت کی اصلاح پر روشنی ڈالی۔
اجلاس میں بڑی تعداد میں نمازی، مقامی علمائے کرام، نوجوان اور معزز شہری شریک ہوئے۔ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ اس تاریخی موقع کو نہایت ایمان افروز، باوقار، اور اخوت و بھائی چارے کے ساتھ منایا جائے۔

Nayi Soch News-e-Hub से और जानें
नवीनतम पोस्ट अपने ईमेल पर प्राप्त करने के लिए सदस्यता लें।




![Far Away Part 19 An Apple For Belly - Nayi Soch News-e-Hub Far Away [Part 19] – An Apple For Belly](https://imranjalna.com/wp-content/uploads/mcp-images/mcp-925a94580019.webp)




![Far Away Part 20 Among the Afghans - Nayi Soch News-e-Hub Far Away [Part 20] – Among the Afghans](https://imranjalna.com/wp-content/uploads/mcp-images/mcp-4264bb9f5dfa.jpg)


![Far Away Part 21 Opium - Nayi Soch News-e-Hub Far Away [Part 21] – Opium](https://imranjalna.com/wp-content/uploads/mcp-images/mcp-a4faff58bd1b.jpg)












































Leave a Reply