विज्ञापन

فائنانس کمپنی کے بہانے رکشہ ڈرائیور سے لوٹ — موجپوری پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا

IMG-20250705-WA005228129
فائنانس کمپنی کے بہانے رکشہ ڈرائیور سے لوٹ مار — موجپوری پولیس کی کارروائی

فائنانس کمپنی کے بہانے رکشہ ڈرائیور سے لوٹ مار — موجپوری پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 2.75 لاکھ روپے کا مال برآمد کیا

جالنہ (پرتور): فائنانس کمپنی کا ملازم ظاہر کرکے ایک رکشہ ڈرائیور سے زبردستی رقم لوٹنے والے دو عادی مجرموں کو موجپوری پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی اور گاڑی سمیت مجموعی طور پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، 3 جولائی 2025 کو پرتور تعلقہ کے اندیرا نگر کے رہائشی شیخ نور شیخ امین، جو کہ ایک اَپّے رکشہ ڈرائیور ہیں، اپنے رکشے میں سیمنٹ چولہے بیچنے کے لیے قریبی دیہاتوں کا دورہ کر رہے تھے۔ واپسی پر چتلی پتلا فاتا کے قریب دو نامعلوم افراد نے ان کی رکشہ کو گاڑی آگے لگا کر روکا اور چابی چھین لی۔

ملزمان نے خود کو فائنانس کمپنی کا اہلکار بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ رکشے کی قسط باقی ہے۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ اس وقت رقم نہیں ہے، اگلی قسط میں ادا کر دوں گا۔ اسی دوران ایک ملزم رکشہ لے کر چلا گیا اور دوسرا پیسے مانگنے لگا۔

شکایت کنندہ نے اپنے دوست سے 1,000 روپے ادھار لے کر دیے، لیکن ملزم نے رکشہ کی ڈِکّی سے 9,000 روپے زبردستی نکال لیے اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے 309(4)، 352، 3(5) کے تحت مقدمہ درج کر کے فوری تفتیش شروع کی۔ اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر موجپوری پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔

گرفتار ملزمان:

  • بالاجی عرف گیاندیو نامدیو کھرات (رہائشی ویریگاؤں، ضلع جالنہ)
  • سنیل دتّو گاوَڈے (رہائشی چتلی پتلا، ضلع جالنہ)

دونوں نے جرم کا اعتراف کیا اور ان کے قبضے سے شکایت کنندہ کی رقم، رکشہ اور دیگر سامان ملا کر مجموعی 2.75 لاکھ روپے کا مال برآمد کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کو 7 جولائی 2025 تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔

موجپوری پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے ساتھ فائنانس کمپنی کے نام پر دھوکہ دہی یا زبردستی وصولی کا واقعہ پیش آیا ہو تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

پولیس ٹیم کی کارکردگی:

یہ کارروائی سہائک انسپکٹر متھن گھوگے کی قیادت میں سب انسپکٹر وجے تڈوی اور پولیس اہلکاران چندرکانت پاوار، مچندر واگھ، دادا صاحب ہرنے، بھاسکر واگھ، بھگوان کھرات، پرشانت مہسکے، پردیپ پاچرنے، اویناش مانٹے، سداشیو کھیرے، اور دھونڈی رام واگھمارے کی ٹیم نے کامیابی سے انجام دی۔

IMG-20250705-WA00521

Nayi Soch News-e-Hub से और जानें

नवीनतम पोस्ट अपने ईमेल पर प्राप्त करने के लिए सदस्यता लें।

author avatar
इमरान सिद्दीकी

Nayi Soch News-e-Hub से और जानें

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading