﷽
جالنا ریلوے اسٹیشن مسجد میں 4 جولائی کو خصوصی دینی پروگرام
قرآن کی تفسیر، سیرت نبوی ﷺ اور دینی مسائل پر ہوگا بیان
جالنا (نمائندہ خصوصی):
مورخہ 4 جولائی 2025 بروز جمعہ، جالنا ریلوے اسٹیشن کی مسجد میں ایک اہم دینی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں قرآن پاک کی تفسیر، سیرتِ رسول ﷺ اور دیگر دینی مسائل پر مفصل گفتگو ہوگی۔
پروگرام کا تفصیلی شیڈول:
- 12:30 دوپہر تا 1:00 بجے: نماز جمعہ سے قبل سیرت النبی ﷺ پر بیان – موضوع: حضور ﷺ کا پہلا تجارتی سفر
- 2:30 تا 4:30 شام: خواتین کے لیے سورہ نساء (آیت 34، 35، رکوع 6) کی تفسیر اور دینی رہنمائی
- 9:20 تا 10:50 رات: نوجوانوں اور بزرگوں کے لیے سورہ بقرہ (رکوع 37) کی تفسیر اور مسائل کا حل
پروگرام کے نگران مولانا عبدالرحمٰن نایگاوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت موقع سے فائدہ اٹھائیں اور قرآنی تعلیمات اور تفسیر میں بھرپور شرکت کریں۔
مرد حضرات سے گزارش ہے کہ وہ نماز جمعہ سے قبل اور نماز عشاء کے بعد ہونے والے پروگرام میں اپنے دوستوں کے ہمراہ شامل ہوں، جبکہ خواتین اور بچیوں کے لیے پردے کے مکمل انتظام کے ساتھ بعد نماز جمعہ خصوصی تفسیر کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مرد حضرات سے گزارش ہے کہ وہ نماز جمعہ سے قبل اور نماز عشاء کے بعد ہونے والے پروگرام میں اپنے دوستوں کے ہمراہ شامل ہوں، جبکہ خواتین اور بچیوں کے لیے پردے کے مکمل انتظام کے ساتھ بعد نماز جمعہ خصوصی تفسیر کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کا انعقاد قاضیٔ شریعت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، جالنا کی سرپرستی میں کیا جا رہا ہے۔
مقام: مسجد ریلوے اسٹیشن، جالنا
مقام: مسجد ریلوے اسٹیشن، جالنا

Nayi Soch News-e-Hub से और जानें
नवीनतम पोस्ट अपने ईमेल पर प्राप्त करने के लिए सदस्यता लें।
































































































Leave a Reply