جالنا کے شیخ ریّان کا قومی فٹبال چیمپیئن شپ کے لیے مہاراشٹرا ٹیم میں انتخاب
جالنا: امرتسر (پنجاب) میں 20 جولائی سے 30 جولائی 2025 تک منعقد ہونے والی نیشنل جونیئر بوائز ڈاکٹر بی سی رائے فٹبال ٹرافی میں ملک بھر کی مختلف ریاستی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس معتبر قومی ٹورنامنٹ میں ویسٹرن انڈیا فٹبال ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرتے ہوئے مہاراشٹرا ریاست کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔
اس ٹیم میں جالنا ضلع کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شیخ ریّان جاوید کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت پونے کی کریڑا پربودھنی میں کوچ دھیرج مشرا کی نگرانی میں فٹبال کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
شیخ ریّان نے اپنے فٹبال کیریئر کی شروعات جالنا کے آر۔آر۔سی فٹبال کلب سے کی تھی۔ ان کے والد شیخ جاوید شیخ امام خود بھی ایک قومی فٹبال کھلاڑی رہ چکے ہیں، جن سے انہیں ابتدائی حوصلہ افزائی اور رہنمائی حاصل ہوئی۔
ریّان کی اس کامیابی پر جالنا ضلع فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سابق ایم ایل اے کیلاش گورانتیال، سیکریٹری رمیش شیلکے، اور دیگر اہم شخصیات جیسے سنیل شرما، محمد اکبر، پربھوداس ٹھاکر، وویک نرمل نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
اس کے علاوہ جن لوگوں نے شیخ ریّان کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اُن میں شامل ہیں: سدھانند نرمل، روی بیرکائلو، سیوک واگھمارے، امجد خان، ذیشان علی، شیخ رفی، شیخ ریاض، اجمل پاڈیلا، شیخ ندیم، شیخ فہیم، شیخ جنید، عاقب پاڈیلا، روہن واگھمارے، کشور جادھو، آصف بیگ، محسن بیگ، راجو رانا، عمران صدیقی، سید سلطان، ڈینیئل واگھمارے، سید ارشد اور شیخ رحمت۔
جالنا کے اس نوجوان کھلاڑی کا قومی سطح پر منتخب ہونا ضلع کے لیے باعث فخر ہے، اور یہ دیگر ابھرتے کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ بنے گا۔

Nayi Soch News-e-Hub से और जानें
नवीनतम पोस्ट अपने ईमेल पर प्राप्त करने के लिए सदस्यता लें।







































































































Leave a Reply