विज्ञापन

درگاہ حضرت جان اللہ شاہ میں انتظامی بدنظمی: سندل و عرس سے پہلے رنگ و روغن، مرمت اور بجلی کا بحران

IMG-20250620-WA0035-1
درگاہ حضرت جان اللہ شاہ میں سندل و عرس کی تیاریاں نامکمل، بجلی کٹی، رنگ و روغن باقی

درگاہ حضرت جان اللہ شاہ میں سندل و عرس کی تیاریاں نامکمل، بجلی کٹی، رنگ و روغن باقی

خصوصی رپورٹ | جالنہ: شہر کی تاریخی درگاہ، حضرت جان اللہ شاہ، جو وقف جائیداد میں شامل ہے، ایک بار پھر تنازعے کی زد میں ہے۔ سندل و عرس سے قبل انتظامی بدنظمی پر عقیدت مند مایوس ہیں۔

درگاہ کے خادم محمد جاوید محمد یوسف نے ضلع وقف افسر اور مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ درگاہ میں بے ضابطگیاں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 21 اور 22 جون 2025 کو حضرت بابو شاہ کا 354 واں سندل و عرس منعقد ہونے والا ہے، لیکن اب تک درگاہ کے احاطے میں رنگ و روغن اور مرمت کا کوئی کام نہیں ہوا۔

درگاہ پر ₹34,300 روپے کا بجلی بل بقایا ہے، جس کے باعث بجلی منقطع کی گئی ہے۔ موجودہ بجلی کی فراہمی بھی غیر قانونی ذرائع سے کی جا رہی ہے، جس پر عقیدت مندوں میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔

470 ایکڑ وقف زمین، مگر کوئی حساب کتاب نہیں

خادم کے مطابق، درگاہ کی کل وقف جائیداد 470 ایکڑ ہے، جس میں 600 سے زائد کرایہ دار رجسٹرڈ ہیں۔ موجودہ انتظامیہ کمیٹی ان کرایہ داروں سے غیر قانونی کرایہ وصول کر رہی ہے مگر اس کی آمدنی کا کوئی آڈٹ یا تفصیل وقف بورڈ کو نہیں دی جا رہی۔

یہ آمدنی نہ درگاہ کی دیکھ بھال میں لگائی جا رہی ہے اور نہ ہی شفافیت کے ساتھ خرچ ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے عرس سے قبل بدانتظامی کی فضا قائم ہے۔

قیمتی وراثت غائب، غیر قانونی تصفیے

شکایت میں بتایا گیا ہے کہ درگاہ کی زمین سروے نمبر 380 اور 239 کا غیر قانونی تصفیہ کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ لنگر میں استعمال ہونے والے دو بڑے دیگ بھی فروخت کر دیے گئے ہیں۔

عرس پر جو سونے اور چاندی کی چادریں مزاروں پر چڑھائی جاتی تھیں، وہ بھی اب موجود نہیں ہیں۔ خادم کا الزام ہے کہ یہ چادریں موجودہ انتظامیہ نے غائب کر دی ہیں اور ان کا کوئی ریکارڈ وقف دفتر میں جمع نہیں کرایا گیا۔

وقف بورڈ سے فوری مداخلت کی اپیل

خادم کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی شکایت کی گئی تھی مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس سے متعلقہ عناصر کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ سے اپیل کی ہے کہ وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ 64 کے تحت موجودہ انتظامیہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور سندل و عرس سے قبل درگاہ کی حالت بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

IMG-20250620-WA0035
IMG-20250620-WA0036

Nayi Soch News-e-Hub से और जानें

नवीनतम पोस्ट अपने ईमेल पर प्राप्त करने के लिए सदस्यता लें।

author avatar
इमरान सिद्दीकी

Nayi Soch News-e-Hub से और जानें

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading