حج 2025 کی خوشخبری:
ممبئی سے 29 اپریل سے روانگیاں شروع،
کل 29,056 حجاج کا مقدس سفر طے
ممبئی، 3 اپریل 2025:
اللہ کے مہمانوں کی روانگی کا مبارک سلسلہ جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔ حج 2025 کے لیے ممبئی ایمبارکیشن پوائنٹ سے پروازوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال
سعودی ایئرلائن (SAUDIA) کے ذریعے کل
73 پروازوں کے ذریعہ
29,056 حجاج کرام کو مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی سعادت نصیب ہوگی۔
پہلی پرواز: 29 اپریل 2025
آخری پرواز: 30 مئی 2025
- 30 پروازیں مدینہ منورہ کے لیے — 29 اپریل تا 15 مئی
- ان میں 12,075 حجاج روضہ اقدس کی زیارت کریں گے
- 43 پروازیں جدہ کے لیے — 16 مئی تا 30 مئی
- ان میں 16,981 حجاج شامل ہوں گے
اس مقدس سفر کی اوسط مدت 40 سے 44 دن مقرر کی گئی ہے، جبکہ کم از کم 35 دن اور
زیادہ سے زیادہ 46 دن قیام متوقع ہے۔
“یہ پاک مرتبہ صرف انہیں نصیب ہوتا ہے جن سے اللہ راضی ہو۔ تمام روانہ ہونے والے احباب سے گزارش ہے کہ اپنی تیاری مکمل رکھیں، دستاویزات وقت پر جمع کروائیں، اور دعاؤں میں امت کو یاد رکھیں۔”
لبیک اللھم لبیک!

Nayi Soch News-e-Hub से और जानें
नवीनतम पोस्ट अपने ईमेल पर प्राप्त करने के लिए सदस्यता लें।






































































Leave a Reply